صوابی ، 7رکنی موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار، 10 موٹرسائیکلیں برآمد

81

صوابی (این این آئی) تھانہ صوابی پولیس نے 7 رکنی موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کر کے مسروقہ 10 عدد موٹر سائیکل برآمدکرلیں۔ موٹر سائیکلوں کی چوری کی عوامی شکایات موصول ہورہی تھیں۔ موٹر سائیکل چور گروہ میں سے کمسن دو چور اویس اور شہاب ساکنان مانیری بالا نے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرکے دیگر پانچ رکنی چور گروہ کے حسن، عمیر، عبداللہ، جلال اور جواد کے پاس لا کر فی موٹر سائیکل 500 روپے وصول کرتے تھے جبکہ ملزمان کچھ موٹر سائیکل کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے اسپیئر پارٹس الگ کرتے تھے۔ مدعی مقدمہ جان شیر خان ساکن شوونڈ مناگئی نے تھانہ صوابی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ بعد افطاری موبی لنک بینک کے اندر گیا، بعد افطاری آکر دیکھا تو اس کی موٹر سائیکل 70 زیمکو چوری کرلی گئی۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ تشکیل شدہ ٹیم ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان، تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر خالد اقبال خان، سب انسپکٹر نذر محمد خان اور اے ایس آئی ضیا الرحمن خان نے کارروائی میں معلوم ہوا کہ دو کمسن چور اویس اور شہاب ساکنان مانیری بالا موٹر سائیکل چوری کرکے پھر 5 رکنی گروہ کو 500 روپے فی موٹر سائیکل دیتے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان سے 10 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئیں، مزید تفتیش جاری ہے۔ صوابی کے پہاڑی علاقے گدون آمازئی کے گاؤں اُتلہ میں پولیس نے دو کنال اراضی پر کاشت افیون تلف کرکے ایک شخص کو گرفتارکرلیا۔