لاہور ہائیکورٹ‘ عید پر پارکوںو تفریح گاہوں کو کھولنے کی درخواست مسترد

68

200522-08-
لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور ہائی کورٹ نے عید پر پارکوں اور تفریح گاہوں کو کھولنے کی درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد قاسم خان نے تفریحی پارکوں کی بندش کے خلاف نجی تفریحی پارکوں کی تنظیم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل سے مخاطب ہوکر ریمارکس دیے کہ کیا آپ مجھ سے بچوں کے مارنے کا لائسنس لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا معاملہ عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے جبکہ کورونا کا معاملہ پہلے ہی سنگین صورت حال اختیار کر چکا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تقریباً تمام کاروبار حکومتی ایس او پیز کے تحت کھل چکے ہیںمگر تفریحی پارکس کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ملازمین کو 3 ماہ سے بغیرآمدن کے تنخواہیں دینا مشکل ہوگیا ہے ،عدالت حکومتی ایس او پیز کے تحت تفریحی پارکس کھولنے کا حکم دے، عدالت سے استدعا ہے کہ تفریحی پارکس کے کرائے ختم کرنے اور ملازمین کو بے روزگاری سے بچانے کا حکم دے۔