کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تباہ ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے بلیک باکس کا ایک اہم حصہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر مل گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئیک ایکسس ریکارڈر میں ایئرٹریفک کنٹرول روم کے علاوہ کاک پٹ کی گفتگو کا ریکارڈ ہوتا ہے۔ کوئیک ایکسس رکارڈر امداری کارکن کو ریسکیو سرگرمیوں کے دوران ملا ہے۔ کوئیک ایکسِس ریکارڈر کو سول ایوی ایشن حکام کے حوالے کردیا گیا ہے،
بتایا گیا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، طیارہ اس قدر نیچے تھا کہ پائلٹ اس کو اوپر اٹھانے میں ناکام رہا، شاید پائلٹ کے پاس طیارے کو دوبارہ اٹھانے کا مزید موقع ہی نہیں بچا تھا۔
مزید برآں ترجمان پی آئی اے عبداللہ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے سے متعلق وہ کچھ دیرمیں تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے۔
عوام کو چاہیے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ زیادہ پرانا نہیں تھا، طیارے کی عمر 10 سے 12 سال تھی، تکنیکی خرابی کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔