آئند?  24 گ?ن?و? م?? موسم گرم اور خش? ر?ن? ?ا ام?ان ?? ، محم?? موسم?ات

233

محمکہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی شام اور رات کو مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ژوب ڈویژنوں اور اسلام آباد، بالا فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرد آلود ہواﺅں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش دیر میں 13 ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ گرمی دادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔