خ?برپختون خوا? بلد?ات? ال??شن، پر تشدد واقعات م?? 6 افراد جا? بحق

251

خیبرپختون خواہ میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں فائرنگ اور تھوڑ پھوڑ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

  خیبرپختون خواہ میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں فائرنگ پرتشدد واقعات اور ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق چار سدہ میں ووٹوں کی گنتی کے دوران مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے بھی مار رہی ہے۔

 ڈیرہ  اسماعیل خان میں مختلف پولنگ اسٹیشنزمیں پرتشدد واقعات میں 3 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کوہاٹ میں بھی ووٹوں کی  گنتی کی دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایبٹ آباد میں ووٹوں کی گنتی کے درمیان دوگروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں جنرل کونسلر سمیت3 افراد زخمی ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق پشاور میں مختلف پولنگ اسٹیشنز پر توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور جلاو گھیراو کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے جن کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خیبرپختون خواہ کے دیگرعلاقوں میں پولنگ کے دوران بد انتظامی اور آپسی جھگڑوں کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

 لکی مروت کے ایک پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ بوکسزکو آگ لگا دی گئی جس سے تمام ریکارڈ جل گیا۔