بھارت اور چین کے درمیان جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں‘ صدر آزاد کشمیر

175

مظفر آباد (این این آئی) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، بھارتی عزائم کو دیکھتے ہوئے چین نے صف بندی کرلی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ آسان کام نہیں ہے لیکن بھارتیحکمران جماعت کے انتہاپسند چین پر حملہ کرنے کی بات کرتے ہیں،چین جنگ نہیں چاہتا لیکن ہر قسم کی تیاری کررکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور پاکستان کی وجہ سے ہوا۔ چین نے سیکورٹی کونسل میں پاکستان کی مدد کی۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری چین کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے، وہ کسی بھی صورت سی پیک کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا۔اس موقع پر دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ لداخ انتہائی اہم علاقہ ہے، چین فوجی اعتبار سے انتہائی مضبوط ملک ہے، بھارت کو لداخ میں سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں ملے گا۔ چین کو لداخ میں واضح برتری حاصل ہے۔