گوگل اپنے ملازمین کو اضافی الاؤنس دے گا

302

واشنگٹن: امریکی کمپنی گوگل نے گھر سے کام کرنے والے اپنے ملازمین کو اضافی 1 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ کمپنی کے جو ملازمین گھروں سے کام کر رہے ہیں، انہیں اضافی الاؤنس کے طور پر 1 ہزار ڈالر یا اس کے برابر ان کے ملک کی کرنسی دی جائے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو فرنیچر اور دیگر سامان کی ضرورت رہی ہوگی اور رواں سال زیادہ تر ملازمین کو گھر سے ہی کام کرنا ہوگا۔اس وجہ سے انہیں ضرورت کی چیزیں لینے کیلئے اضافی الاؤنس دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں دفاتر کا کام گھروں سے کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گوگل نےبھی ملازمین کو مارچ میں گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی۔

گوگل نے جولائی سے اپنے ملازمین کو دفتر بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 جولائی کو کمپنی الگ الگ شہروں میں 10 فیصد ملازمین کے ساتھ اپنے دفاتر میں کام شروع کر دے گی اور اگر معاملہ اسی طرح درست رہا تو ستمبر تک 30 فیصد ملازمین کو دفاتر میں بلا لیا جائے گا۔