اسلام آباد،پشاور (اے پی پی+ آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرا 8 مئی کو کوروناوائرس ٹیست مثبت آیا، اب28 مئی کو ٹیسٹ کیا تو خدا کے فضل کرم سے یہ ٹیسٹ منفی آیا۔ جتنے لوگوں نے رابطہ رکھا، دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا انکا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔علاوہ ازیںعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما و بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے۔غلام احمد بلور کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ غلام احمد بلور کا دوبارہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا ہے۔