ایل او سی پر پا ک بھارت افواج میں گولہ باری کا تبادلہ

89

جموں(صباح نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر کرنی سیکٹر میں ہفتے کی صبح بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بھارت کے ایک دفاعی ترجمان نے الزام لگایا کہ پونچھ میں ایل او سی پر کرنی سیکٹر میں ہفتے کی صبح قریب 10 بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔