تربت (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر داخلہ میرضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ کسی کو ریاست میں ریاست بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے حکومت کی ذمے داری عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا سانحہ ڈنک میں ملوث عناصر کی ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی یارعایت نہیں برتی جائے گی، واقعے کے اصل ملزم کوگرفتار کیاگیاہے، سانحہ میں شہید خاتون کے اہل خانہ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہے ۔ صوبائی وزیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میرضیااللہ اور صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی ایک روزہ دورے پر تربت پہنچے انہوں چند روز قبل تربت کے علاقے ڈنک میں گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے جاںبحق ہونے والی خاتون کے گھر گئے جہاں انہوں نے سانحہ ڈنک لواحقین کے گھر آمد فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔ صوبائی وزیر داخلہ میرضیااللہ لانگو کا کہنا تھا کہ واقعے میںمعصوم زخمی بچی برمش بلوچ کا سرکاری اخراجات پر علاج کیا جائے گا، واقعے کے اصل ملزم کوگرفتار کیاگیاہے ڈنک واقعہ بلوچ چادرو چار دیواری پر ڈاکہ تھا جس کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں ، شہید ہونے والی بلوچ بہن کو انصاف دینگے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا کہ سانحے میں مقتولہ کو سرکاری سطح پر شہید قرار دے دیا گیا ہے اور لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائیگا، مقتولہ کے اہل خانہ خود کا تنہا نہ سمجھیں، حکومت بلوچستان ان کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے۔