برازیلیا: برازیل میں کورونا وائرس کے باعث “ڈرائیو تھرُو شادی” کا رجحان تیزی سے بڑھنے لگا۔
ریوڈی جنیرو شہر کے مضافات میں سانتا کروز نامی علاقے کے نوٹری پبلک کے دفتر کے باہرآج کل “ڈرائیو تھرُو شادی” کی رسم انجام دی جارہی ہے۔
کورونا وائرس کی وبا کے دوران صرف گزشتہ روز 15 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طریقہ کار کورونا وائرس کی وبا کے باعث اختیار کیا گیا ہے اور اس کا رجحان روز بروز بڑھ رہا ہے۔