ال??شن ?م?شن  بلد?ات? انتخابات پر مطمئن،اعلام?? جار?

271

 الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات پر اظہار اطمینان کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختون خواہ میں انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کامینڈیٹ ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صاف شفاف الیکشن کے ساتھ ساتھ خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کا مسئلہ بھی  ایک بڑا چیلنج تھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع7کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے جبکہ صوبے بھر میں11،221  پولنگ اسٹیشنز قائمکئے گئے تھے۔

علاوہ ازیں الیکشن کے دوران سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں، پولنگ اسٹیشنز پر موجود اسٹاف، پاک فوج، آراوزاور ڈی آراوز کے کردار کو سراہا گیا۔

یاد رہے کہ خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر صوبے بھر میں 80 ہزارسے زائد پولیس اہلکاروں کے ساتھ  پاک فوج کی 35 کمپنیز کے جوانوں نے بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔