فیس بک نے نئی ایپ متعارف کرادی

544

سماجی رابطے کی معروف کمپنی فیس بک نے ایک اور نئی ایپلیکیشن متعارف کرا کے صارفین کو خوش کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک نے وینیو ایپ متعارف کرائی ہے جس کی مدد سے براہ راست ایونٹس کو دیکھا جاسکے گا۔

فیس بک کے مطابق وینیو کے ذریعے صارفین آن لائن ایونٹس کو گھر بیٹھے دیکھ سکیں گے جب کہ کسی بھی ایونٹس کے دوران ایپ صارفین کے سوالات کے جوابات دے گی۔

یہ خبریں بھی پڑھیں:

انسٹاگرام کا اسٹوری فیچر میں نئی تبدیلی لانے کا فیصلہ
واٹس ایپ وڈیو کالنگ فیچر میں نئی تبدیلی سے صارفین خوش ہوگئے
ٹوئٹر نے ایس ایم ایس سروس بند کردی، صارفین پریشان

 

صارفین کی سہولت کے لیے ایپ پول اور لائیو چیٹ کرنے کا تجربہ بھی فراہم کرے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے صارفین کو ایونٹس میں ایک دوسرے سے ہم خیال ہونے کا موقع ملے گا۔