پاکستان میں چاند گرہن کل،سورج گرہن بھی رواں ماہ لگے گا

726

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رواں ماہ پاکستان میں چاند اور سورج دونوں‌ کو گرہن لگے گا،چاند گرہن کل جبکہ سورج گرہن 21 جون کو ہو گا۔

پاکستان میں چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب کو ہوگا،چاند گرہن کا آغاز رات 10 بج کر 45 منٹ پر ہو گا۔ 12 بج کر 25 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہو گا اور 2 بج کر 5 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔

پاکستان میں سورج گرہن 21 جون کو ہو گا جو سال کا طویل ترین دن ہوگا،سورج گرہن صبح 8 بج کر 45 منٹ پر لگے گا 11 بج کر 42 منٹ پر عروج پر ہو گا،2 بج کر 35 منٹ پر سورج گرہن ختم ہو جائے گا۔ گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا جب کہ کراچی میں 90 فیصد رنگ فائر نظر آنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسپا کا کہنا ہے کہ رواں ماہ پاکستان میں چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا، چاند گرہن کل جبکہ سورج گرہن 21 مئی کو ہوگا۔

پاکستان میں چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب کو ہوگا، چاند گرہن کا آغاز رات 10 بجکر 45 منٹ پر ہوگا، 12 بجکر 25 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور 2 بجکر 5 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

ڈائریکٹر اسپا جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ چاند گرہن پاکستان یورپ، ایشیا کے بیشترحصوں میں دیکھا جاسکےگا،آسٹریلیا،افریقا، جنوبی امریکا سمیت دیگر ممالک میں بھی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔

زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرہ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔

چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا کیونکہ یہ اس کی گردش پر منحصر ہوتا ہے، چونکہ زمین اور چاند دونوں سورج سے روشنی حاصل کرتے ہیں اس لیے زمین سورج کے گرد اپنے مقررہ مدار پر گھومتی ہے اور چاند زمین کے گرد اپنے مدار پر گھومتا ہے۔

چاند اور زمین کا سایہ سورج کے درمیان میں سال میں دوبار آتا ہے اور اس کا سایہ ایک دوسرے پر پڑتا ہے، چاند پر سایہ پڑتا ہے تو چاند گرہن اور سورج پر پڑتا ہے تو زمین پر سورج گرہن دکھائی دیتا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سورج اور چاند کے درمیان زمین آجائے تو چاند کو گرہن لگتا ہے۔چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت ایشیا کے زیادہ ترحصوں ، یورپ آسٹریلیا،افریقا، جنوبی امریکا اور دیگر ممالک میں کیا جاسکے گا۔