وینٹی لیٹر کی عدم دستیابی، موبائل ایپ لانچ

594

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی وبا میں وینٹی لیٹرز دستیابی کے حوالے سے موبائل ایپ نگہبان لانچ کردی۔ ایپ کو ملک بھر کے 1 ہزار 110 اسپتالوں سے منسلک کیا گیا ہے۔

موبائل ایپ کی مدد سے کوئی بھی ہیلتھ کیئر ورکرز، ایمرجنسی رسپانڈ اور نزدیکی اسپتال میں بیڈ اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کی آگاہی حاصل کرسکتا ہے۔

موبائل ایپ میں ریسورس مینجمنٹ سسٹم موجود ہے جس سے کسی بھی صوبے کے علاقوں میں اسپتالوں کے اندرموجود سہولتوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ سسٹم کے ذریعے اسپتالوں کی صلاحیت کو چیک کیا جاسکے گا، جن اسپتالوں میں سہولیات کی کمی ہوگی وہاں سہولتیں بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 89 ہزار 249 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 68 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 838 ہوگئی۔