?وم ?راؤ? ?? سامن? ا?? بار پ?ر?ر?? ???لن??ا دل ?رر?ا ??،مشتاق

425

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ دیکھ کر انہیں ایک بار پھر کرکٹ کھیلنے خواہش ہورہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیجنڈری اسپنر نے کہا کہ قوم کے سامنے بین الاقوامی کرکٹ دیکھ کر انہیں اپنا زمانہ یاد آگیا اور اب ایک بار پھر دل چاہتا ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی اپنی عوام کے سامنے کھیلنے کی سپرٹ قابل دید تھی، بہت سے کھلاڑیوں نے پہلی بار اپنی سرزمین پر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی ہے جس سے پلیئرز کا جذبہ اور پرواز دیکھنے کے قابل تھا۔

مشتاق احمد نے کہا کہ ہوم سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا پورا موقع دیا جارہا ہے تاکہ ان میں اعتماد پیدا ہو۔جنید خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ  انہیں کھلانے کا فیصلہ سلیکٹرز نے کرنا ہے۔