جت?? ?? صورت م?? حمل? ?رن? وال? ?رونز ?? ت?ار?

304

امریکی بحریہ ایسے ڈرونز بنا رہی ہے جو ایک توپ سے چلائے جا سکتے ہیں اور ایک ’جتھے‘ کی صورت میں حملہ کر سکیں گے۔

امریکی بحریہ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈرون ایک دوسرے سے علیحدہ اڑنے اور اکٹھے ہدف پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھیں گے۔ امریکی بحریہ نے اس پراجیکٹ کو ’لوکسٹ‘ یا ٹڈی دل کا نام دیا گیا ہے۔

امریکی بحریہ کے مطابق ڈرونز جب فضا میں ہوں گے تو اپنے پر لپیٹ لیں گے اور ایک فارمیشن میں پرواز کرسکیں گے۔ امریکی بحریہ سنہ 2016 میں ایسے 30 ڈرونز لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ڈرونز کے چھوٹے ہونے کے باعث ان کو بحری جہاز، جہاز یا گاڑی سے بھی چلایا جا سکے گا ۔

امریکی بحریہ کا کہنا ہے: ’ان ڈرونز کے مشن ری پروگرام کیے جا سکیں گے لیکن ان مشنوں کی نگرانی انسان ہی کریں گے۔‘اس منصوبے کے مینیجر کا کہنا ہے کہ ایک جتھے میں علیحدہ علیحدہ پرواز کا پہلے کبھی تجربہ نہیں کیا گیا۔