پشاور(آن لائن)قومی وطن پارٹی کے چیئر مین آفتاب احمد خان شیر پائو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مر کوز کرے۔ اتوار کو وطن کور پشاور سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اطہار ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آفتاب شیر پائو نے کہا کہ کرک میں 350 MMCFDگیس پیدا ہوتی ہے جبکہ صوبے کی کھپت 170MMCFD ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق قدرتی وسائل پر پہلا حق وہاںکی مقامی آبادی کا بنتا ہے لیکن بد قسمتی سے کرک کے عوام تا حال گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صو بہ کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم،صحت اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔