فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے آپ مطلوبہ ویب سائٹ پر جائے بغیر ایک بٹن کے ذریعے اپنا مواد شیئر کراسکیں گے۔
سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ اپنی ویب پر سرچنگ کا فیچر متعارف کرائے گاجسے ایڈ اے لنک کا نام دیا گیا ہے۔
اس وقت فیس بک پر کسی لنک کو شیئر کرنے کے لیے صارفین کو یا تو مطلوبہ سائٹ پر جا کر شیئر لنک کا بٹن کلک کرنا پڑتا یے یا پھر اس پیج کا لنک فیس بک پروفائل پر کاپی پیسٹ کرنا پڑتا ہے تاہم اب نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پسند کا مواد ٹائپ کر کے اسے فیس بک کے نئے ایڈ اے لنک بٹن کے ذریعے شیئر کرسکیں گے۔