متحدہ عرب امارات آئندہ چند ہفتوں میں مریخ پر اپنا مشن بھیجے گا جس کے بعد امارات مریخ پر مشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک ہونے کا اعزاز حاصل کر لے گا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای کا پہلا خلائی مشن مریخ پر جانے کے لیے حتمی مراحل میں ہے اور آئندہ چند روز میں مشن کو مریخ پر روانہ کر دیا جائے گا۔
توقع کی جارہی ہے کہ مشن جولائی کے وسط میں روانہ ہوگا تاہم حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 14 جولائی کو اماراتی مشن مریخ پر بھیجا جا سکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے مریخ مشن کو تحقیق کے لیے ایک حقیقی قدم قرار دیا جارہا ہے کہ جس سے ریسرچ کے بعد بہت سی اہم کھوج لگائی جا سکے گی۔
مشن کو مریخ پر پہنچنے کے لیے 493 ملین کلومیٹر سفر طے کرنا پڑے گا اور یہ مسافت قریباً 7 ماہ میں مکمل ہوگی۔