پاکستان ہر 14دن بعد 14روز کا لاک ڈاؤن کرے:عالمی ادارہ صحت

481

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا کے کیسز میں اضافے کے لحاظ سے دنیا کے ٹاپ 10ملکوں میں شامل ہے،پاکستان ہر 14دن بعد 14روز کا لاک ڈاؤن کرے۔

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں اور اموات پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان کورونا کے کیسز میں اضافے کے لحاظ سے دنیا کے ٹاپ 10ملکوں میں شامل ہے۔

پاکستان ہر 14دن بعد 14روز کا لاک ڈاؤن کرے،پنجاب حکومت روزانہ 50ہزار ٹیسٹ کو یقینی بنائے، پاکستان پابندیاں ختم کرنے کے لیے مطلوبہ 6شرائط میں سے ایک پر بھی پورا نہیں اترتا،قرنطینہ مراکز اور صحت کی سہولیات میں اضافی ایس او پیز پر عمل کیا جائے،پاکستان کے پاس ایمرجنسی سہولیات ناکافی ہیں صرف 751وینٹی لیٹرز کورونا کے لیے مختص ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کوروناسےمتاثرہ افراد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ 24گھنٹےمیں 105اموات ہوئیں جبکہ 4646 نئےکیسزرپورٹ ہوئے۔جس کے بعد ملک میں کوروناکےمریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار317 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں 40 ہزار 819 ،سندھ میں 39 ہزار555 ،خیبرپختونخوامیں 14006،بلوچستان میں 6788 افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی ،جبکہ گلگت بلتستان میں 952 ،اسلام آبادمیں 5785 اور آزاد کشمیرمیں 412 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا سے 105اموات ہوئی