م?رپور: پ?لا ون ?? ، بنگلاد?ش ن? پا?ستان ?و 79 رنز س? ش?ست د? د?

222

بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں رنز سے شکست دے دی ۔ پاکستانی ٹیم 330 رنز کے تعاقب میں 250رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔مین آف دی میچ مشفق الرحیم قرار پائے ۔

میرپور کے بنگال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں بنگلادیش نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی ۔ پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے 329 رنز کے جواب میں 250 پر ڈھیر ہو گئی ۔ پاکستان کی طرف سے سب سے نماٰیاں اسکور بنانے والوں میں اظہر علی تھے جنہوں نے 73 گیندوں پر 72 رنز اسکور کیئے ۔ محمد رضوان نے 67 اور حارث سہیل نے 51 رنز اسکور کیئے ۔ بنگلادیش می طرف سے تسکین احمد اور عرفات سنی نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

اس سے پہلے بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور جیت کے لئے 330رنز کا ہدف دیا ۔ میزبان ٹیم کے سلامی بلے باز تمیم اقبال اور مڈل آڈر بیٹسمین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں ۔ بنگلادیشی بلے بازوں نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کیا اور مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنائے۔

ہوم ٹیم کے بلے بازوں نے پاکستانی بالرز کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کی۔ بنگلادیش کی پہلی وکٹ 48کے اسکور پر گری جب سومیا سرکار20رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد اللہ تھے جو 67کے مجموے پر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

تیسری وکٹ پر مڈل آڈر بیٹسمین مشفق الرحیم نے اوپنر تمتم اقبال کے ساتھ مل ساتھ مل کر 179کی قیمتی شراکت داری کی اور ٹیم کے اسکور کو 245تک پہنچادیا۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں اسکورکیں۔

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین تمیم اقبال 135گیندوں پر 132رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ ان کی اننگز میں 15جاندار چوکے اور 3شاندار چھکے شامل تھے۔ 50رنز کے اضافے کے ساتھ 295رنز پر مشفق الرحیم بھی چلتے بنے وہ وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 325رنز پر شبیر احمد کی گری انہیں وہاب ریاض نے بولڈ کیا جب کہ 4رنز کے اضافے کے ساتھ کپتان شکیب الحسن وہاب ریاض کی گیند پر ایلبی ڈبلیو ہوئے ۔انہوں نے 41گیندوں پر 31رنز بنائے۔

پاکستان کے سب سے کامیاب بالر وہاب ریاض تھے جنہوں نے 10اوورز کے کوٹے میں 59رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فاسٹ بالر راحت علی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ پابندی کے 8ماہ بعد پہلا میچ کھیلنے والے جادوگر اسپنر سعیداجمل خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھاسکے انہوں نے 10اوورز میں 74رنز دیے اور وکٹ لینے سے محروم رہے۔