کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی گولہ باری، 4 زخمی

111

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بھارت کنٹرول لائن پر ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اوردو بچے زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارت نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ جندروٹ سیکٹر میں کی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ فائرنگ وگولہ باری کی زد میں آکر 4 شہری زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2بچے شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والوں میں 26 سالہ مس نسرین (جس کا تعلق سندھارا گاؤں سے تھا)، 24 سالہ رابعہ، 7 سالہ مومنہ (جن کا تعلق ڈیرہ شیر خان سے ہے) زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 7 سالہ منشی اور کا تعلق بامروچ سے ہے، زخمی ہونے والوں بچوں اور خواتین کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر پاکستان آرمی نے نزدیکی اسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ بھارت کی طرف سے فائرنگ وگولہ باری کے بعد پاک فوج نے بر وقت جواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔