سائبر کریمنلز کیلیے پرکشش ترین ممالک کونسے؟

370

متحدہ عرب امارات کے باشندے جو دوسرے ممالک جیسے سویڈن ، ناروے اور امریکا کے لوگوں کے ساتھ ، فی کس آمدنی زیادہ ہونے کی وجہ سے سائبر کرائمینلز کے لئے سب سے زیادہ پرکشش اہداف ہیں۔

کوویڈ 19 کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے لوگ آن لائن زیادہ وقت گزار رہے ہیں اور زیادہ تر مالی امور سمیت خریداری کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز استعمال کر رہےہیں۔

ان حالات میں دنیا بھر کے لوگوں کے ذاتی معلومات لیک ہونے اور اکاؤنٹس ہیک ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سائبر رسک انڈیکس کے مطابق متحدہ عرب امارات سائبر کریمنلز کے لیے تیسرا پرکشش ترین ملک ہے جب کہ آئس لینڈ سرفہرست اور سوئیڈن دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسرے ممالک جن کے افراد سب سے زیادہ ایکسپوز ہوتے ہیں ان میں امریکا، سنگاپور، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، ڈنمارک اور برطانیہ شامل ہیں۔

ڈیجیٹل پرائیویسی کے ماہر ڈینیل مارکیوسن کا کہنا ہے کہ سائبرکریمنلز اپنے مخصوص ہدف سے زیادہ مواقع کی تلاش میں ہوتے ہیں بالکل ایسے ہی جیسے ہجوم میں جیب کترے، جو شخصیت کی بجائے موقع ڈھونڈتے ہیں، ایسے ہی سائبر کریمنلز یہ دیکھتے ہیں کہ کون زیادہ آن لائن وقت گزارتا ہے، مالی امور انجام دیتا ہے، لین دین یا خریداری کرتا ہے جس سے انہیں شکار کرنا آسان ہو جاتا ہے۔