اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے پانچویں اٹیمی تجربے کے بعد اس پر مذید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس اقوام متحدہ میں نیوزی لینڈ کے مستقل مندوب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل جلد از جلد اس ضمن میں نیا مسودہ تیار کرے گی تاکہ اس منظوری کے لیے پیش کیا جاسکے۔ نیوزی لینڈ کے مندوب جیراڈ وین نے کہا کہ شمالی کوریا پر پابندیوں کا اطلاق اقوام متحدہ کے آرٹیکل 41کے تحت کیا جاے گا۔
واضح رہے نو ستمبر کے روز شمالی کوریا کی جانب سے دس کلو وزنی ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا ۔ تجربہ کے وقت شمالی کوریا میں 5.3 شدت کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا تھا۔