بھارت کی حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں فوج کی تعداد مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیرسنگھ کا 45روز میں چوتھی بار مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے وادی کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کے باوجود نہ رکنے والی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں مزید ہزاروں فوجی وادی میں تعینات کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری جانب حریت رہنماوں کی اپیل پر وادی میں 16 ستمبر تک ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترال،شوپیاں اوراننت ناگ سمیت 6علاقوں میں مزیدفوج بھیجی جائے گی جبکہ اس سے مودی سرکار اور قابض فوج کا ایک اور بزدلانہ اقدام سامنے آیا ہے جس کے تحت مقبوضہ وادی میں فوج کی تعداد مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔