پشاور، کنویں میں گیس بھر جانے سے 6 مزدور جاں بحق

82

پشاور (اے پی پی) پشاور میں جمرود کے علاقے ولومیلہ ڈھنڈونہ میں کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے سے 2 بھائی سمیت 6 مزدور جاں بحق جبکہ2 ساتھی بے ہو ش ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو1122 بلال فیضی نے اے پی پی کو بتایا کہ ولومیلہ ڈھنڈونہ میں مزدور کنویں کے اندر کام کر رہے تھے کی اس دوران جنریٹر سے نکلنے والے دھویں کی زہریلی گیس بھرنے سے 6 مزدور قدیم خان، سعید خان، محمد اللہ، سفیر خان، ظہور خان، نظر خان جاں بحق اور 2 مزدور خانزادہ اور زرین خان بے ہوش ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بے ہوش مزدوروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مزدوروں کو کنویں سے نکالنے کے عمل کے دوران ریسکیو 1122کا ایک اہلکار بھی بے ہوش ہوا جسے بعد ازاںطبی امداد دی گئی۔ میتوں کوآبائی علاقہ ولومیلہ پہنچا دیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔