او جی ڈی سی ایل میں ملازمین کے تحفظات دور کیے جائیں‘محمد اقبال ڈار

142

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ( جونیجو) کے سر براہ محمد اقبال ڈار نے کہا ہے کہ وزیر توانائی اور او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ اس ادارے میں میرٹ اور انصاف کے اصولوں پر مبنی فیصلوں کے ذریعے ملازمین کے جائز تحفظات دور کریں۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ و اس سال جون میں ایک فرد واحد نے میرٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے3 من پسند جونیئر ملازمین کو کمپنی میں اہم عہدوں پر تعینات کیا ہے، لہٰذا وزیر توانائی اس معاملے کو ترجیحی بنیاد پر دیکھیں اور فرد واحد کے ان فیصلوں کو تبدیل کیا جائے، او جی ڈی سی ایل ایک قومی ادارہ ہے ، یہاں ناانصافی پر مبنی فیصلے درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ سارا اختیار ایک فرد واحد کے پاس کیوں رہا جس کے نتیجے میں سینئر افسر نظرانداز ہوئے اور جونیئرز کو ان کے سر پر بٹھا دیا گیا ہے اور ان میں ایسے بھی جن کے پروبیوشن پریڈ بھی مکمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کے خلاف محض پسند اور ناپسند کے فیصلوں سے قومی ادارے تباہ ہوئے ہیں جس میں پی آئی اے اسٹیل ملز جیسے قومی اداروں کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ ملکی ترقی کے لیے قومی اداروں میں فیصلے میرٹ پر کیے جائیں۔