نیب سکھر : پی پی پی رہنما سردار محمد بخش مہر 18 جون کو طلب

228

سکھر(اے پی پی) نیب سکھر نے پی پی پی رہنما سردار محمد بخش مہر کو 18 جون کو طلب کر لیا ہے، رکن قومی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر سندھ سردار محمد بخش مہر کو کال اپ نوٹس جاری کردیا گیا، نیب ذرائع کے مطابق ان پر پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری ریکارڈ میں خوردبرد کے الزامات ہیں، محمد بخش مہر سے سرکاری ریکارڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے ذریعے اپنے بھائی بنگل مہر کو تحفے میں دی جانے والی 176 ایکڑ زمین کے بارے میں تفتیش کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بخش مہر کے قبضے میں موجود2030 ایکڑ سرکاری زرعی زمین کے متعلق تحقیقات بھی کی جائے گی۔