ت?سر? ون ?? م?? پا?ستان ?ا ?اس ج?ت ?ر پ?ل? ب??نگ ?ا ف?صل?

249

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیتا ہے او ر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سمیت نوجوان کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے کا بھرپور موقع دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شائقین نے حیران کن طور پر دونوں ٹیموں کو زبردست سپورٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی ون ڈے سیریز اپنے نام کرچکا ہے اور آج کا میچ جیت کر کلین سوئپ کرنے کے لیے پر امید ہے۔