مستونگ ?? قتل عام م?? ب?? “را”?? معاونت ??،وز?ردفاع

166

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مستونگ میں قتل عام میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی معاونت ہے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس شواہد ہیں کہ بارڈر پر’’را‘‘ کی براہ راست مداخلت ہے۔ بھارت کی ورکنگ باونڈری پرخلاف ورزیوں کے2مقاصد ہیں، ایک مقصد کہ دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کامیاب نہ ہوسکےاور دوسرا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ متاثر ہوسکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مستونگ میں دہشت گردی کے المناک واقعہ میں بھی بھارتی ایجنسی “را”کی معاونت ہے۔