ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 شہری شہید

98

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 4 شہری شہید ہوگئے۔ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی کے نکیال اور باغ سر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے شہریوں کا تعلق رٹہ جبر اور لیوانہ خیتر گاؤں سے ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا گیا ہے۔