آصف عل? زردار? ?? خلاف اثاث? جات ?رپشن ر?فرنس ?? سماعت منگل ?و ?وگ?

222

راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثا ثہ جات کرپشن ریفرنس کی سماعت منگل کے روز ہوگی۔ سابق صد ر کو سکیورٹی وجوہات کی بناءپر حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے۔

 گذشتہ سماعت کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،سید یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ ، شیری رحمان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی درخواست پر عدالت نے سابق صدر کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا تھا ۔