وز?راعظم ?ا م?ا? افتخار ?? گرفتار? پر اظ?ار تشو?ش ، رپور? طلب

203

وزیراعظم نے میاں افتخار حسین کی گرفتاری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے قانون کے دائرہ میں رہ کر سلوک کیا جائے ۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے میاں افتخار حسین کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور میاں افتخار حسین کے ساتھ بدسلوکی اور گرفتاری سے متعلق آئی جی اور دیگر اداروں سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا سیاستدانوں کے ساتھ عزت اور قانون کے دائرہ میں  رہ کر سلوک کیا جائے ۔

دوسری جانب جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراطلاعات خیبرپختونخوا میاں افتخار حسین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔