?? پ? ?? بلد?ات? انتخابات،د?اندل? ?? 26ف?صد??سز رپور? ?وئ?،فافن

197

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن پر فافن نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ہنگامہ آرائی پشاور میں ہوئی ۔ الیکشن کمیشن کا عملہ غیر تربیت یافتہ اور پولنگ بوتھ کم تھے ۔ فافن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے 26 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔

پشاور:خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پر فری اینڈ فیر الیکشن نیٹ ورک نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات کے مقابلے میں زیادہ لوگ ووٹ ڈالنے آئے تاہم بے امنی اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ٹرن آؤٹ متاثر ہوا، ضلع صوابی میں 15 پولنگ اسٹیشنوں پر خواتین کو ووٹ سے روکا گیا۔

فافن رپورٹ کے مطابق بدنظمی کی وجہ سے پشاور میں 18 مرتبہ پولنگ روکی گئی ، ہری پور میں 26 مرتبہ پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کیا گیا، صوبے کے 13 فیصد پولنگ اسٹیشن تاخیر سے کھلے، خیبر پختونخوا کے 6 فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔

فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انتخابی بدانتظامی اوربےضابطگیوں کی ذمےدارخیبر پختونخواحکومت اورالیکشن کمیشن ہیں، عملہ غیر تربیت یافتہ اور بوتھ کم تھے، خواتین کے ووٹ کم پڑے، سب سے زیادہ ہنگامہ آرائی پشاور میں ہوئی، پشاور کے بعد زیادہ ہنگامہ آرائی بنوں میں ہوئی۔