ت?سرا ون ?? ، پا?ستان ?ا زمبابو??و 297 رنز ?ا ?دف

246

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کو جیت کے لئے 297 رنز کا ہدف دےدیا ۔ پاکستانی اننگز کی سب سے خاص بات محمد حفیظ کے 80 رنز تھے ۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 296  رنز اسکور بنائے اور اس طرح زمبابوے کو جیت کے لئے 297  کا ہدف دے دیا ۔ پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ نے کیا ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 115 رنز پر گری جب اظہرعلی 59 گیندوں پر 46 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 134 رنز پر گری جب محمد حفیظ 80 گیندوں پر 80 رنز بنا کر سکندررضا کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جنہوں نے 25 گیندوں پر 16 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے ۔ ان کی وکٹ سکندر رضا نے حاصل کی ۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 158 رنز پر گری جب 7 گیندوں پر 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سرفراز احمد تھے جنہوں نے 23 گیندوں پر 25 رنز بنائے ان کی وکٹ بھی سکندررضا نے حاصل کی۔ چھٹی وکٹ 211 رنز پر گری جب حماد اعظم 12 گیندوں پر 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 256 رنز پر گری جب بابرحماد 60 گیندوں پر 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 284 رنز پر گری جب وہاب ریاض 10 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کی نویں وکٹ 289 پر گری جب  یاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے ۔ اس طرح پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز اسکور بنائے ۔

زمبابوے کی طرف سے سب سے کامیاب باؤلر سکندر رضا رہے جنہوں نے 59 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ سی بی موفو نے دو اور اے جی کریمر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے ۔ رن آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی ، شعیب ملک اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔