?امون?? م?? فائرنگ ، ا?م پ? ا? رانا شمشاد ب??? سم?ت جا? بحق

322

 کامونکی میں فائرنگ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شمشاد احمد بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے رانا شمشاد کے قتل کو نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی ۔دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے ایم پی اے رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

کامونکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن پنجاب کے ایم پی اے رانا شمشاد احمد بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئے ۔ نامعلوم افراد نے رانا شمشاد کی رہائش گاہ ان کو گولیاں کا نشانہ بنایا ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ حملے میں رانا شمشاد کا بھتیجا علی وکیل بھی شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔

رانا شمشاد کے بھتیجے علی وکیل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

 رانا شمشاد احمد پی پی 100 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے ۔رانا شمشاد کو فارم ہاؤس سے جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔

وزیراعظم نوا ز شریف نے ایم پی اے رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ  واقعے کی جامع تحقیقات کر کے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیر اعظم نوازشریف نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے ۔