ح?ومت پ??رول?م مصنوعات ?? ق?متو? م?? اضاف? واپس ل? ، سراج الحق

253

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے حکمران دھوکے سے ووٹ لیتے ہیں پھر پانچ سال تک عوام کا استحصال کر تے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ۔

لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی سیلاب آئےگا ۔ مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھنا حکومت کے لئے ممکن نہیں رہے گا ۔ ان کا کہنا تھا عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں ابھی تک اضافہ نہیں ہوا مگر حکومت نے اضافہ کر دیا ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے ، ان کا کہنا تھا حکمران دھوکے سے ووٹ لیتے ہیں پھر 5سال تک استحصال کرتے ہیں ۔