مسلم ل?گ ن ن? ت?ن مرتب? بلد?ات? انتخابات ?رائ? ، چو?در? نثار عل?

185

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے یہ کہنا کہ مسلم لیگ ن نے کبھی بلدیات انتخابات نہیں کرائے حقیقت کو مسخ کرنے کے مترادف ہے ۔

عمران خان کی طرف سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گمراہ کن بیان ہے ۔ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے 3 بار بلدیاتی انتخابات کرائے۔ ان کا کہنا تھا عمران خان کی طرف سے ن لیگ پر الزام یہ تاریخ نہیں حقیقت کو بھی مسخ کرنے کے مترادف ہے۔

وزیر داخلہ چودھری نثار کا اپنے بیان میں کہنا تھا مسلم لیگ (ن)نے1987، 1991 اور 1998 میں بلدیاتی انتخابات کرائے، ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن وہ واحد جماعت ہے جس نے اقتدار میں بلدیاتی اداروں کو اہمیت دی اور مسلم لیگ (ن) ہی کی حکومت نے اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم کو یقینی بنایا۔