کورونا: احتیاط اور علاج (آخری حصہ)

423

ڈاکٹر خالد مشتاق
کورونا وائرس جسم کے کس حصے کو نقصان پہنچاتا ہے؟ سانس کیوں پھولتی ہے؟ کورونا وائرس سانس کی نالی کے ذریعے پھیپھڑوں تک پہنچتا ہے۔ آکسیجن کے جسم میں داخلے کے راستے کو بلاک کرتا ہے۔ خون کی نالیوں کو زخمی کرکے ان میں گڑھے بناتا ہے۔ خون آکسیجن لے کر جسم کے مختلف حصوں تک پہنچاتا ہے۔ ہیموگلوبن لوہے کی مال گاڑی ہوتی ہے اس کو نقصان پہنچاتا ہے وہ صرف سوزوکی جتنی آکسیجن لے جاسکتی ہے۔ ان وجوہات سے آکسیجن کی جسم میں کمی ہوئی ہے سانس پھولتا ہے۔ خون کی باریک نالیوں کے زخمی ہونے سے خون جمع ہو کر CLOT بن جاتے ہیں۔ جو دل میں جائیں تو دل کا دورہ، دماغ میں جائیں تو فالج، گردہ یا پھیپھڑوں کو تباہ کرسکتے ہیں۔ اس CLOT سے بچانے کے لیے ڈاکٹر ڈسپرین کی آدھی گولی دیتے ہیں۔ جو ڈاکٹر ایک ماہ سے زیادہ بھی دے سکتے ہیں۔
کورونا کے مریض کی اچانک حالت کیوں بگڑتی ہے؟
جب وائرس کے حملے کے جواب میں جسم کا دفاعی نظام بہت زیادہ ردعمل دیتا ہے تو بڑی تعداد میں سپاہی آتے ہیں جیسے ایک طوفان۔ اسے Cytokine Storm کہتے ہیں۔ اس کو قابو کرنے کے لیے ڈاکٹرز اسٹیرائڈ اور دیگر ادویات دیتے ہیں۔
اہم بات:
کورونا کے زیادہ مریض خون کی نالیوں اور Cytokine Storm کی وجہ سے مشکلات میں آتے ہیں۔ یہ ڈاکٹر سے رابطہ رکھ کر باآسانی حل ہوجاتا ہے۔ اس لیے pulse oximeter سے آکسیجن نوٹ کریں اور اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔ 94 سے کم نہیں ہونی چاہیے۔
زیادہ عمر کے افراد ذیابیطس کے مریض، بلڈ پریشر کے مریض کے لیے کیوں زیادہ مسائل ہوتے ہیں؟ وہ زیادہ کیوں احتیاط کریں؟ کیوں مسجد/ باہر نہ جائیں؟
جب انسان کی عمر زیادہ ہوتی ہے تو اس کی قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے۔ خون کی نالیوں کی صحت بھی جوانی جیسی نہیں رہتی۔
ذیابیطس کے مریضوں اور ہائی بلڈ پریشر میں خون کی نالیوں میں کمزوری آجاتی ہے۔ وہ بہت نازک ہوجاتی ہیں۔ اس لیے کورونا وائرس اگر ایسے افراد کو ہوجائے تو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔ دل کا دورہ، فالج، گردہ کو نقصان کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس سے بچنے کا آسان طریقہ ماسک پہننا، فاصلہ سے رہنا اور باہر جانے سے پرہیز کرنا ہے۔
کورونا اتنا خطرناک ہے تو خود بخود کیسے چلا جاتا ہے؟
دنیا میں ہر چیز کو ایک وقت کے بعد جانا ہے۔ نزلہ 5سے 7 دن میں چلا جاتا ہے۔ کورونا وائرس 11 دن بعد جانا شروع کرتا ہے۔ اور 14دن بعد مریض کا سو فی صد الگ رہنا ختم ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد زلزلے سے بچنے کے لیے جس طرح ہمیں immunity مضبوط کرنے کے لیے سبزیاں استعمال کرنے اور فاسٹ فوڈ، باہر کے کھانے سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے۔ (مضمون کی تیاری میں treditional chinese medicine کے ڈاکٹر حسنین اور AKUH کی ڈاکٹر فارعہ کے تعاون کے شکر گزار ہیں)
Refersen of Antioxidant Antiviral Food
www.thepharmajournal.com
Antibacterial and antioxidant Activity of green cardamom in food 2 protocol
ELSEVIER-Antioxidant activity of Cardamom Standy in Nitro modded 2008
Aschbach Religious Scout B.C Murcia
A.Butter J- Halliwell, Aruoma O.I
Antioxidant actions tymo Corvalol
(of gingerol zingoy)
Infornatonal Jounal of research in Pharmaceutical Sciences Arhls
Efficacy of garlic x onion against viruses
http://201.org/10-26452/igvps
by Neha sharma (Lady Shri Ram College)
for worcn unineity of dehi haghat collage
organo phosphorus comfarsed in ginger Find Onicon as Antiviral Present, Activity of Virus e Mast Cell-Jaural of TCM Fresh Gingelhas Antiviral Activity against human respiratory syncytial virus in humen respirator cell elsevier ncbi. national library of medicines and National institute of Health Antiviral/Anti inflammatory/ Anti Oxi and Activity of Men the as foetus in Respiratory Tract
Rresearch Pet Uses Corona 40% death of corona due to blood vessel problem blood clot with kidney damage/health attack/ brain swelling anglone sis foonation clemenlal.nodi.come
corona attacks to chain of hemoglobin chemrxivorg/artide by 110.wenzhong li huqan valre of repal pcr covid-19 attet recokeg helen branswell june 8, 2020
MIchel offer choline infections Dis.De/t Director University of Mindbota Center