سلیکٹڈ نے ایک سے 4 پاکستان بنا دیے‘ نفیسہ شاہ

80

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نے ایک پاکستان سے چار پاکستان بنا دیے ہیں۔ ایک پاکستان جس میں عمران، علیمہ اینڈ فرینڈز ناقابل احتساب ہیں، دوسرے پاکستان میں مخالفین کو احتساب کی آڑ میں نشانہ بنایا جاتا ہے، تیسرے پاکستان میں مالیاتی سہولت کار سکھوں کو پیکج دے کر قومی خزانہ لٹایا جا رہا ہے اور چوتھے پاکستان میں اسٹیل ملز سے ملازمین کی برطرفیاں، مزدوروں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہ
بڑھانے کے لیے پیسے نہیں ہیں، معاونین کو بھاری تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔ عمران خان نے ملک کو اینیمل فارم ہائو س بنا دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان نہ تو کورونا کے تباہ کن نتائج کا ادراک رکھتے ہیں اور نہ ہی لاک ڈائو ن کی افادیت کو سمجھتے ہیں۔