دہشتگردوں کو پناہ کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کیا جائے، عامر خان

46

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ اے ٹی سی نمبر 17 سے کسی دوسری عدالت میں منتقلی سے متعلق دائر درخواست پر صوبائی محکمہ داخلہ سمیت دیگر کو 6 جولائی تک نوٹس جاری کردیے۔ پیر کو چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مقدمے کی منتقلی سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اے ٹی سی نمبر 17 کے جج 6 ماہ کیلیے
رخصت پر ہیں، کیس تاخیر کا شکار ہے لہٰذا استدعا ہے کہ کیس کسی دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے، مقدمے میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء محمد عامر خان نے ضمانت حاصل کررکھی ہے۔