جے آئی ٹی پبلک کرنے کیلیے سندھ حکومت کیخلاف پٹیشن دائر کردی، علی زیدی

43

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے، جے آئی ٹی پبلک کرنے کیلیے کیس لڑوں گا، ماضی کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک ہونی چاہییں، سمجھ نہیں آتا یہ لوگ جے آئی ٹیز چھپانے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں؟۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بلاول جمہوریت کے علم بردار بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ جے آئی ٹی میں ایسا کیا ہے جو پیپلز پارٹی چھپانا چاہتی ہے؟ پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ روک کر قومی مفاد کے خلاف کام کر رہی ہے۔