لگتا ہے صرف سیاستدانوں کا ہی احتساب ہوتا ہے‘ فواد چودھری

68

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں احتساب کاکوئی نظام نہیں ہے، لگتا ہے ملک میں صرف سیاستدانوں کاہی احتساب ہوتاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کسی جج پرالزام آئے گا تو تنازع کھڑا ہوتا ہے، عدلیہ کے احتساب سے متعلق بیلنس آؤٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے نظام کوکبھی ٹھیک نہیں کیاگیا،لگتاہے ملک میں صرف سیاستدانوں کاہی احتساب ہوتاہے ،ہمیں ایسانظام لاناچاہیے جومتنازع
نہ ہواسے سب قبول کریں۔انہوںنے کہا کہ (ن)لیگ کوہمیشہ بات بعدمیں کیوں سمجھ آتی ہے،(ن )لیگ پہلے مٹھائی تقسیم کرتی ہے پھر فیصلے پرتحفظات کااظہارکرتی ہے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے(ن) لیگ کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ شہزاد اکبر کے کردار سے متعلق بھی عدالت میں گفتگوہوئی، اے آریوکی قانونی حیثیت سے متعلق بھی عدالت میں پوچھاگیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے رویے سے ریفرنس کی حیثیت تبدیل ہوئی ہے، کسٹڈی آف ریفرنس اب سپریم جوڈیشل کونسل کے پاس ہے، فوادچودھری سیاسی باتیں کھل کرکیاکریں سب کوسمجھ آنی چاہیے۔