نیازی سرکار سندھ سے بغض رکھتی ہے، قادر پٹیل

50

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ نیازی سرکار سندھ سے بغض رکھتی ہے۔ ایک بیان میں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کراچی کے 21 ایم این ایز میں سے صرف پیپلزپارٹی کے 3 ارکان کو ترقیاتی فنڈز نہیں دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں لوگوں کی ایڈز سے اموات کی بات کرنے والے کسی ایک مرنے والے کا نام بتا دیں۔