لاک ڈاؤن کی وجہ سے قرض ادا نہ ہوسکا، نوبیاہتا جوڑے نے خودکشی کرلی

70

حجرہ شاہ مقیم (آن لائن) حجرہ شاہ مقیم میں لاک ڈائون کی وجہ سے قرض کی عدم ادائیگی پر نوبیاہتا جوڑے نے بھائی سمیت خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے قریبی علاقہ بصیر پور کے محلہ غوث پورہ کے رہائشی نوجوان وقاص کی شادی 2 ماہ قبل ناہید اختر کے ساتھ ہوئی، شادی کیلیے مبینہ طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے قرض لیا گیا جو کہ لاک ڈائون کے باعث مالی حالات خراب ہونے پر ادا نہ ہو سکا جس پر گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جس سے تنگ آکر وقاص اور اس کی بیوی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں
کھالیں جن کا ساتھ دیتے ہوئے وقاص کے چھوٹے بھائی اشفاق نے بھی زہریلی گولیاں نگل لیں جنہیں مقامی پولیس نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ تینوں دم توڑ گئے۔