پولیس پر حملہ کیس: عذیر بلوچ کے پروڈکشن آرڈر جاری

53

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس حملہ کیس میں عذیر بلوچ کے پروڈکشن آرڈ ر جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا، پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس پر حملہ کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں مقدمے کی پروسیڈنگ بحال کرنے کی درخواست پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عذیر بلوچ کی کسٹڈی سینٹرل جیل کو دے دی
گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت بحال کی جائے اور کیس میں تاریخ مقرر کی جائے۔ بعد ازاں فاضل عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے عذیر بلوچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔