بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کی جائے ،حافظ حشمت خان

77

پشاور(وقائع نگار خصوصی) PK-66 اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف 25 جون بروزِ جمعرات بوقت 5 بجے عصر بمقام پنام ڈھیری فیروز پور حجرہ امیر خان جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ پی کے 66 کا ایک اہم اجلاس احتجاجی اجلاس بلایا ہے۔جس میں جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر عتیق الرحمٰن اوردیگر ذمے داران جماعت اسلامی بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیلبے منصوبہ بندی کی جائے گی۔حافظ حشمت نے ایک بیان کے ذریعے مزید کہا کہ ہم نے واپڈا حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔کھلی کچہریاں بھی لگائی اور عوام نے میٹرز بھی لگائے۔لیکن میٹرز لگانے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جوسراسر ظلم ہے اور عوام کے برداشت سے باہر ہے۔حکومت اور واپڈا حکام ہوش کے ناخن لیں اور عوام پر ظلم بند کریں۔ایک طرف گرمی کی انتہا ہے دوسری طرف ناروا لوڈشیڈنگ ہے دوسری طرف ناروا لوشیڈنگ نے حد کردی ہے۔حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔آٹے کے نرخ میں مزید اضافہ عوام کو ناقابلِ قبول ہے۔پیٹرول کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔ایسے حالات میں عوام کے پاس احتجاج کا کوئی راستہ اور آپشن نہیں ہے۔جماعت اسلامی ایسے مظالم پر چپ نہیں رہ سکتی۔حافظ حشمت خان نے مزید کہا کہ حالیہ بجٹ سے غریب عوام مزید مہنگائی کی چکی میں پھنسے گے۔صرف الفاظ کی ہیر پھیر ہے جو آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنایا گیا ہے۔حکومت وقت ہوش کے ناخن لیں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں ۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ حکومت کوئی احسان نہیں کرتی بلکہ ان ملازمین کا حق ہے اور ہرسال بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن تحریک انصاف حکومت نے سرکاری ملازمین سے بھی نوالہ چھین لیا۔