سکھر (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جامعات نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ حکومت اب زیادہ دیر چلتی دکھائی نہیں دے رہی ہے اس کے ساتھی اب ساتھ چھوڑ رہے ہیں، عمران خان سے ملک نہیں چل رہا تو وہ عوام کو موقع دیں کہ وہ دوبارہ بہتر فیصلہ کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے رویے سے ملک بہتر انداز میں نہیں چل سکتاجووزیر اعظم صوبائی خود مختاری کے خلاف ہو وسائل کی تقسیم نہ کرنا چاہتا ہو تو ایسے وزیراعظم سے آمر کی بو آتی ہے۔