صومالیہ میں فوجی تربیتی مرکز پر خود کش حملے کی کوشش ناکام

98

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں تُرک عسکری تربیت گاہ کے سامنے خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ترک سفیر مہمت یلماز نے اپنے بیان میں بتایا کہ عسکری تربیت گاہ میں طلبہ کے انتخاب کے وقت حملہ آور نے مجمع میں شامل ہوکر خود کو اڑانے کی کوشش کی،تاہم اسے موقع ہی پر ہلاک کر دیا گیا۔ اس دوران وہاں ایک دھماکابھی ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ادھر واقعے کی ذمے داری کسی مقامی یا بین الاقوامی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ صومالیہ میں عسکریت پسند تنظیم الشباب حفاظتی قوتوں اور عام شہریوں پر حملے کرتی رہتی ہے۔